گوجرانوالہ میں ولیمے پر جاتے دلہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے دلہا اور دلہن کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی ایک روز قبل ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات سمن آباد چونگی کے قریب پیش آیا، جہاں دلہا اور دلہن سفید رنگ کی گاڑی میں ولیمے کی تقریب کے لیے جا رہے تھے۔

ملزم نے گاڑی روک کر دلہن کو گولی ماری، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکا، پھر گاڑی میں موجود پیچھے بیٹھی ایک لڑکی کو باہر نکالا۔ اس کے بعد ملزم گاڑی میں بیٹھا اور دلہن کو گولی مار دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شادی صرف ایک روز قبل ہوئی تھی اور وہ ولیمے کی تقریب کے لیے جا رہی تھی۔

رشتے سے انکار پر فائرنگ کا شبہ

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں مقتولہ کی ایک دوست کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے اس رشتے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد مقتولہ کی دوست، مبینہ ملزم کی رشتہ دار ہے۔

شیخوپورہ میں شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 خواتین قتل

تاہم واقعے کے محرکات اور مقدمے میں نامزد افراد کے کردار سے متعلق حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے اور قانونی کارروائی کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے جاری

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیو سمیت دستیاب شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں