آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو روک دیا جائے گا اور ایک بوند تیل بھی وہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی تاکہ تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔ ان کے مطابق امریکا عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی جہازوں کو تحفظ دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سخت مؤقف اختیار کیا۔ ایرانی فورسز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اب تک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اپنے جہاز بھی نہیں بھیج سکے اور اگر ضرورت پڑی تو ایران مزید طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری مشقیں شروع

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ سمندر میں اب تک صرف میزائل اور ڈرون کی صلاحیتیں ہی دکھائی گئی ہیں جبکہ ایران کے پاس اس سے بھی بڑی عسکری طاقت موجود ہے۔

ادھر کویت کی ایک بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد ایک کارگو ٹینکر سے تیل کے سمندر میں رسنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے کے باوجود جہاز کے عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter