ایران کا جوابی وار، بحرین میں امریکی بحری اڈے اور جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی فوج نے جنوبی ایران میں ہونے والے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین میں موجود امریکی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران بحرین میں تعینات امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملے کیے گئے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق ایران کی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی حملوں کے ردعمل میں کی گئی، جبکہ خطے میں امریکی عسکری سرگرمیوں پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ایف-16 جنگی طیارے کی جانب میزائل فائر کیا گیا۔ ان کے مطابق میزائل حملے کے بعد طیارہ اپنا راستہ تبدیل کرنے اور علاقے سے دور ہونے پر مجبور ہوگیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ میزائل اور ڈرون کارروائیوں کا ابتدائی مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ اقدامات کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

ایران کا مؤقف واضح: جنگ نہیں چاہتے مگر خودمختاری پر سمجھوتہ ممکن نہیں، ایرانی صدر کا دو ٹوک بیان

ایرانی فوجی قیادت نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھانے یا اسے غیر محفوظ بنانے کی کوشش کرتا ہے تو پورا خطہ اس کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter