سولر پینلز پر ٹیکس برقرار، سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر کسی نئے ٹیکس یا اضافی ڈیوٹی کی تجویز شامل نہیں کی گئی، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پوسٹ بجٹ ٹیکنیکل بریفنگ کے دوران ایف بی آر کے ممبر عتیق سرور نے بتایا کہ حکومت نے کم مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے دوران انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے 389 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم ایف بی آر اس ہدف سے بھی زیادہ محصولات اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو جزوی ریلیف مل گیا

عتیق سرور کے مطابق محصولات میں اضافے اور ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter