فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت ایک بار پھر تشویشناک سطح تک پہنچ گئی، جس کے باعث شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

latest urdu news

تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 210 ریکارڈ کیا گیا، جو "بہت غیر صحت بخش” زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی فضائی معیار کی درجہ بندی کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی 152 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے جبکہ کولکتہ 137 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا

فہرست میں جمہوریہ کانگو کا شہر کنشاسا 124 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے، چین کا شہر شنگھائی 117 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں اور ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی 103 اے کیو آئی کے ساتھ چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات ٹریفک کا دھواں، صنعتی اخراج اور موسمی حالات ہیں، جو شہریوں کی صحت خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter