پاکستان نے افغانستان کی مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پاکستان کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے افغانستان کی جانب سے پیش کی گئی مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

latest urdu news

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغانستان کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

مشرف زیدی نے ایک انٹرویو میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا، ’’کوئی بات چیت نہیں ہوگی، کوئی مذاکرات نہیں، کوئی گفت و شنید نہیں — افغانستان سے دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی اولین ذمہ داری اپنے شہریوں اور سرزمین کا تحفظ ہے۔

افغان سرحد پر کشیدگی، آپریشن ‘غضب للحق’ میں بھاری جانی و عسکری نقصان کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو کسی مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملتی ہے تو اس مقام کو نشانہ بنا کر خطرے کو ختم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اینٹی ڈرون سسٹمز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter