میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا نے دنیا بھر میں انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام، فیس بک اور میسنجر میں 13 سال پلس ٹین (teen) اکاؤنٹس پر زیادہ سخت نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

2 جون سے دنیا بھر میں کمپنی کے تمام پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے سخت سیٹنگز کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ اسے اکتوبر 2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے دنیا بھر میں توسیع دی جا رہی ہے۔

میٹا نے بتایا کہ وہ ایک سیفٹی کمپنی الائس کے ساتھ مل کر کم عمر صارفین سے متعلق فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔ نئی تبدیلیوں کے تحت کم عمر صارفین اب ایسے اکاؤنٹس کا مواد دیکھ یا انہیں فالو نہیں کرسکیں گے جو اکثر نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔

میٹا کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی ریکومینڈینشز یا سرچ رزلٹس میں بلاک کر دیا جائے گا۔ اکتوبر میں کمپنی نے انسٹا گرام میں اس نئی سیٹنگ کو متعارف کرایا تھا۔

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے 47 لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ انسٹا گرام کی جانب سے کم عمر صارفین کو مختلف سرچ اصطلاحات جیسے الکحل کے استعمال سے بھی روکا جائے گا۔ اسی طرح لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ کا اضافہ بھی کیا گیا۔

والدین یہ سیٹنگ ان صارفین کو پلیٹ فارم میں کسی کمنٹ تک رسائی سے روکنے کے لیے استعمال کرسکیں گے، یہاں تک کہ ان کی اپنی پوسٹس کے کمنٹس کو دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter