فلپائن میں شدید زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں اور عمارتوں کو نقصان، انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلپائن کے جنوبی علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

latest urdu news

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب واقع تھا۔ شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی حکام نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے۔

حکام کے مطابق ریسکیو اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ماہرین نے مزید آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

دوسری جانب زلزلے کے بعد انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے سمندری صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ساحلی آبادی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات اور جانی خسارے کے حوالے سے معلومات مسلسل موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter