گجرات: لاپتہ 11 سالہ بچی اقراء بحفاظت بازیاب، والدہ کے حوالے کر دی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی 11 سالہ بچی اقراء کو پولیس نے بحفاظت تلاش کر لیا۔ بچی 4 جون کو گھر سے نکلی تھی اور اس کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، جس پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کی مدد سے بچی کا سراغ لگایا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اقراء گجرات ایریا گیٹ کے قریب اپنے والد کے پاس موجود تھی۔

پولیس نے بچی کو بحفاظت تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بچی والدہ کی سرزنش سے خوفزدہ ہو کر گھر سے نکلی تھی۔

گجرات: پولیس مقابلے کے بعد 38 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے پہلی شادی کے بعد دوسری شادی کر رکھی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد بچی کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کا تحفظ اور ان کی بحفاظت بازیابی گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے واقعات میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter