لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں ایران نے فوجی آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی مسلح افواج کی حالیہ فوجی کارروائیاں اپنے مقررہ مقاصد حاصل کرنے کے بعد روک دی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدامات لبنان، خصوصاً جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں کے ردِعمل میں کیے گئے تھے۔

latest urdu news

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے لبنان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کو ایسا جواب دیا ہے جو اس کے لیے ایک واضح پیغام اور تنبیہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی دہرائی گئی تو اس کا ردِعمل پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور وسیع ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی اسرائیل میں واقع اہم فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق نیواتیم اور تل نوف ایئر بیسز پر حملے ایران کے دفاعی اور ریڈار مراکز پر مبینہ اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔

ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل سے تحمل کا مطالبہ، سفارتی حل پر زور

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج نے حساس فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور خطے میں اس کے اتحادی کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ 8 اپریل کو ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہونا چاہیے تھا، تاہم لبنان میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے جاری رہنے کی وجہ سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter