ارجنٹینا میں سمندر اچانک خشک ہونے کی اصل وجہ کیا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجنٹینا میں سمندر اچانک خشک ہونے کی وائرل ویڈیوز نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کردی۔

latest urdu news

ٹک ٹاک،یوٹیوب اور فیس بک پر وائرل ویڈیوزمیں دیکھا گیا کہ ارجنٹینا میں بحرِاوقیانوس کا پانی راتوں رات خشک یا اچانک کئی کلومیٹر پیچھے ہٹ گیا،جہاں بڑی تعداد میں لوگ ظاہر ہونے والی ساحلی زمین پر موجود ہیں جبکہ دور بڑے بحری جہاز بھی نظر آرہے ہیں۔

ارجنٹائن کے ساحلوں پر سمندر کا پانی اچانک غائب ہونے کی اصل وجہ شدید سمندری مدوجزر اور موسمیاتی دباؤ تھا، جس پر انتہائی تیز ہواؤں نے ساحلی پانی کو گہرے سمندر کی جانب دھکیل دیا،جس کے باعث معمول کے کم مدوجزر کے دوران پانی غیرمعمولی  حد تک پیچھے ہٹ گیا اور سمندر کی تہہ نمایاں ہو گئی، یہ ایک قدرتی عمل عارضی تھا اور چند گھنٹوں بعد سمندر کا پانی دوبارہ اپنی جگہ واپس آگیا۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے واقعے میں کئی قدرتی عوامل ایک ساتھ اثر انداز ہوسکتے ہیں، اگر تیز ہوائیں ساحل سے سمندر کی سمت مسلسل چلیں تو وہ سطحی پانی کو ساحل سے دور دھکیل سکتی ہیں۔

گرین لینڈ میں دیوہیکل برفانی تودہ سمندر میں جا گرا، خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ فضائی دباؤ میں تبدیلی بھی سمندری سطح کو عارضی طور پر متاثر کر سکتی ہے،اچانک سمندر کے پیچھے ہٹنے کو دیکھ کر لوگوں کا سونامی کےبارے میں سوچنافطری ہے،بعض سونامیوں سے پہلے ساحل سے پانی تیزی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے،لیکن ہر بار سمندر کا پیچھے ہٹنا سونامی کی علامت نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسےعالمی تباہی اور قیامت کی نشانی تک قرار دیا، تاہم وائرل دعووں کی حقیقت اس سے مختلف ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter