ایمباپے نے ایک اور تاریخ رقم کر دی، مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کے سپر اسٹار اسٹرائیکر کلیان ایمباپے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین گول اسکورر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے پورے ایونٹ میں 10 گول داغ کر گولڈن بوٹ حاصل کی اور عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔

latest urdu news

ایمباپے نے اس کارکردگی کے ذریعے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے ورلڈ کپ میں 8 گول اسکور کیے۔ فرانسیسی فارورڈ کی برق رفتار دوڑ، شاندار فنشنگ اور جارحانہ کھیل نے انہیں پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں رکھا۔

اس کامیابی کے ساتھ کلیان ایمباپے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل دو عالمی کپ مقابلوں میں گولڈن بوٹ اپنے نام کی۔ اس سے قبل انہوں نے قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی سب سے زیادہ 8 گول کر کے یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔

فٹبال ماہرین کے مطابق مسلسل دو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا یہ کارنامہ ایمباپے کو جدید دور کے عظیم ترین اسٹرائیکرز کی صف میں مزید مضبوط مقام دلاتا ہے۔

ورلڈکپ فتح کے بعد اسپین مالا مال، فیفا نے ریکارڈ انعامی رقم تقسیم کر دی

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ایمباپے نے اپنی انفرادی کارکردگی سے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا انفرادی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter