انتخابی اصلاحات کمیٹی، ن لیگ کا اتحادیوں کیلئے حصہ کم کرنے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے اپنے حصے کی نشستیں کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے ایک ایک رکن قومی اسمبلی کو کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

latest urdu news

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کمیٹی میں اپنی متناسب نمائندگی کے تحت ملنے والی نشستوں میں کمی کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ اتحادی جماعتوں کو بھی اس اہم پارلیمانی فورم میں جگہ دی جاسکے۔

اتحادی جماعتوں کو ایک ایک نشست ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ ضیاء سے ایک ایک رکن قومی اسمبلی کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس مقصد کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنے حصے کی نشستوں میں کمی کرسکتی ہے، تاکہ حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کو بھی کمیٹی میں نمائندگی مل سکے۔

اخراجات پورے کرنا حکومت کے لیے بڑا چیلنج، اصلاحات کے بغیر بہتری ممکن نہیں: شاہد خاقان عباسی

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام طلب

دوسری جانب حکومت نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے بھی اپنے نمائندوں کے نام طلب کرلیے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپ امین الحق کو اس حوالے سے خطوط ارسال کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فضل چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کی روشنی میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگے ہیں۔

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں مختلف حکومتی جماعتوں کی نمائندگی کے لیے جاری مشاورت کے بعد کمیٹی کی تشکیل سے متعلق حتمی صورتحال واضح ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں