بے وفائی کے شبہے پر خاتون کی خطرناک حرکت، ٹرک کے پیچھے لٹک کر شوہر کا پیچھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں ایک حیران کن اور خطرناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی مبینہ بے وفائی کو پکڑنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھا لیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنکیانگ کے علاقے مارالبی شی میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے شوہر کے پک اپ ٹرک کے پیچھے لٹک گئی تاکہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون کو چلتی گاڑی کے پچھلے حصے سے سلاخیں پکڑے لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو شبہ تھا کہ اس کا شوہر کسی اور کے ساتھ تعلق میں ہے، اسی لیے اس نے یہ انتہائی خطرناک طریقہ اختیار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی ہوتی یا سڑک کی حالت خراب ہوتی تو خاتون کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

واقعے کے بعد شوہر پر جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کے ڈرائیونگ لائسنس سے پوائنٹس بھی منہا کیے گئے، کیونکہ اس نے گاڑی روانہ کرنے سے پہلے مناسب احتیاط نہیں کی تھی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس کے بعد حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھریلو مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے اور اس طرح کی خطرناک حرکات سے گریز کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter