وفاقی حکومت بجٹ پیش کرنے سے پہلے اجلاس طلب کرے ، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ پیش کرنے سے قبل فوری طور پر قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس طلب کرے اور خیبر پختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کے واجب الادا فنڈز منتقل کیے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایا جات بھی بجٹ سے پہلے صوبے کو ادا کیے جائیں تاکہ ان مالی وسائل کو ضم شدہ علاقوں کی ترقی پر استعمال کیا جا سکے، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ غیر قانونی طور پر روک رکھا ہے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کر رہی ہے، تاہم وفاق کی جانب سے فنڈز کی منتقلی میں تاخیر اس منصوبے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو دو علیحدہ خطوط بھیجے ہیں جن میں ضم شدہ اضلاع کے مالی مسائل اور نیٹ ہائیڈل منافع کے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے، مگر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے دہشت گردی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، لہٰذا اگر وفاق واقعی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ان علاقوں کے فنڈز فوری طور پر خیبر پختونخوا کو منتقل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا نہیں، بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اور اس کے حل کے لیے مرکز کو صوبے سے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جسے ختم ہونا چاہیے تاکہ ملک بھر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی راہیں کھل سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter