9
میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی میں افسوسناک واقعے میں تین بچیاں اور ایک بچہ گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں پیش آیا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے ایک کھڑی گاڑی میں داخل ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں داخل ہونے کے بعد اس کا دروازہ لاک ہو گیا، جس کے باعث بچے باہر نہ نکل سکے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
