پیٹرولیم لیوی کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی، مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل کے خلاف 7 اگست کو ملک بھر میں فیصلہ کن احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ ہوگا۔

latest urdu news

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ کارکنان ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم، کارنر میٹنگز اور آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو متحرک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام کے حقوق کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ 6 اگست کو لاہور کی وحدت روڈ پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے وہ خطاب کریں گے، جہاں خواتین بھی معاشی پالیسیوں کے خلاف اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کو موٹر سائیکلوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں اور پرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران ایمبولینسز اور ہنگامی سروسز کی گاڑیوں کو راستہ فراہم کیا جائے گا۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی، پیٹرولیم لیوی میں کمی

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جمہوری حق احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی پرامن تحریک جاری رہے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter