چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ضلع بونیر کے گاؤں ڈگر میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مدینہ منورہ میں وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات جبکہ اہلخانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

5 اگست کے پشاور جلسے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی بیرسٹر گوہر علی خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter