گجرات میں شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں سے انتقال کر جانے والے افراد کی میتیں بلا معاوضہ ان کے گھروں تک منتقل کی جائیں گی۔
ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمر اکبر علی گھمن کی سرپرستی میں شروع کی جانے والی اس ’’ڈیسیزڈ کیئر سروس‘‘ کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو مشکل وقت میں فوری اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس سروس کے تحت سرکاری اسپتال میں کسی شہری کے انتقال کی صورت میں میت کو محفوظ طریقے سے گھر منتقل کیا جائے گا، جبکہ اس سہولت کے لیے اہلخانہ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گجرات کے زیرِ اہتمام KIPS کالج میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار کا انعقاد
حکام کے مطابق ضلع گجرات کا کوئی بھی شہری سرکاری اسپتال سے میت کی منتقلی کے لیے کسی بھی وقت ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے یہ مفت سہولت حاصل کرسکتا ہے۔
پنجاب حکومت اور ریسکیو 1122 کے اس اقدام کو مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی معاونت اور انہیں فوری سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
