پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ای سم سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اجرا اور فزیکل سم کو ای سم میں تبدیل کرنے کی زیادہ سے زیادہ فیس 1,500 روپے مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ فیس پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں طور پر نافذ ہوگی، جس کے بعد موبائل صارفین سے ای سم کی سہولت کے لیے مقررہ حد سے زیادہ رقم وصول نہیں کی جا سکے گی۔
اتھارٹی نے صارفین کو مزید سہولت دیتے ہوئے ایک موبائل فون سے دوسرے ڈیوائس میں ای سم پروفائل منتقل کرنے کی مفت سہولت بھی بڑھا دی ہے۔ اب صارفین 10 مرتبہ تک بغیر کسی اضافی فیس کے ای سم پروفائل ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کر سکیں گے۔
موبائل فون ٹیکس میں کمی کی خبریں بے بنیاد، پی ٹی اے
پی ٹی اے کے مطابق ای سم کے اجرا، تبدیلی اور مفت پروفائل منتقلی سے متعلق نئی سہولیات 17 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صارفین کو جدید، آسان اور کم لاگت مواصلاتی سہولیات فراہم کرنا اور ملک میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
