بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے منسلک 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 68 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے 2 کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد زخمی ہوئے، جن میں تنظیم کا مبینہ سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جبکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکے علاقے سے فتنۃ الہندوستان کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
