سنگاپور: گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 تمغے اپنے نام کرلیے۔
سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں 24 سے 26 جولائی تک ہونے والے مقابلوں میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
بین الاقوامی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔
دوسری جانب ایان معراج اور سید احمد ایاز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو 3 لاکھ روپے کا انعام
پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابی سے نہ صرف ملک کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں میں تائیکوانڈو کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کیا ہے۔
