گجرات میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا ملزم زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے گجر چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اقدام قتل کے ملزم کو اس کے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا، تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار خلیل الرحمن عرف خیلو کو اسلحہ برآمد کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے دوران حملہ آور ملزمان اپنے ساتھی خلیل الرحمن عرف خیلو کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران خلیل الرحمن عرف خیلو کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، صرافہ بازار سے طلائی زیورات لے کر فرار 2 خواتین گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter