رحیم یار خان میں ڈیرے پر سوئے سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3 افراد قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان: صادق آباد کے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع بوہی واڑ میں مسلح افراد نے ڈیرے پر گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق سردار عالمگیر خان کوش یاسین کوش کے گھر بطور مہمان موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے رات تقریباً 2 بجے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار عالمگیر خان کوش، ان کا گارڈ معشوق علی اور میزبان یاسین کوش کا بیٹا ناظم جاں بحق ہوگئے۔

تینوں مقتولین کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول سردار عالمگیر خان کوش کا تعلق کشمور کے علاقے گھیلوپور کے گاؤں میر صاحب کوش سے تھا اور کچے میں سرنڈر پالیسی کے حوالے سے ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔

واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا بڑا حملہ، 5 ایلیٹ اہلکار شہید، 2 زخمی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter