کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی 10 سالہ محبت شادی میں بدل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال: پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز نے بالآخر شادی کرلی۔

latest urdu news

رائٹرز کے مطابق دونوں نے 11 اگست 2026 کو پرتگال کے ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی سول تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی افراد اور خاندان کے افراد شریک ہوئے۔ رونالڈو کی مینجمنٹ ٹیم نے بھی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

رونالڈو اور جارجینا کی محبت کا آغاز 2016 میں ہوا تھا۔ جارجینا اس وقت میڈرڈ میں گوچی کے ایک اسٹور پر سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ دونوں نے تقریباً ایک دہائی تک ساتھ رہنے کے بعد اگست 2025 میں منگنی کی تھی۔

شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد رونالڈو اور جارجینا نے سوشل میڈیا پر شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس کے بعد دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026: کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے دی

دونوں کے خاندان میں بچے بھی شامل ہیں اور یہ جوڑی گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کی معروف ترین اسپورٹس جوڑیوں میں شمار ہوتی رہی ہے۔

یوں 2016 میں شروع ہونے والی رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی تقریباً 10 سال بعد شادی کے بندھن میں بدل گئی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter