نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور باوقار ہیں، انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

latest urdu news

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں 60 فیصد سے زائد نوجوان شامل ہیں، اس لیے ان کی ذہنی، جسمانی، فکری اور علمی نشوونما کے لیے مناسب وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کے فروغ کے مواقع فراہم کرے، جبکہ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جائے۔

پیٹرولیم لیوی واپس نہ لی گئی تو ملک گیر احتجاج کا امکان، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کا ’’بنو قابل‘‘ پروگرام نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter