آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈارون: آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

latest urdu news

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے میچ سے ایک روز قبل ٹیم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دی گئی ہے۔

جوش ہیزل ووڈ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے، جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

کمنز نے نیتھن لیون کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران سخت محنت کی اور بہترین فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ میں کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر مڈل آرڈر میں ہوں گے، جبکہ ایلکس کیری چھٹے نمبر پر برقرار رہیں گے۔ جیک ویدرالڈ، ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

دوسری جانب بنگلادیش نے تاحال اپنی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا، تاہم کپتان نجم الحسن شانتو نے لٹن داس کی فٹنس کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ ڈارون میں 22 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی اسی میچ سے ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter