پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی آمنے سامنے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق مشعال یوسف زئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس مقدمہ لڑنے کے چار آنے بھی نہیں، وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مشعال یوسف زئی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کس نے کیا، اس کا انہیں علم نہیں۔ ان کے مطابق ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں اور ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے فارغ نہ کرکے انہوں نے درگزر سے کام لیا۔

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک، 5 اگست کو پشاور سے آغاز

دوسری جانب مشعال یوسف زئی نے الزام عائد کیا کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگنے کے بعد دوبارہ بیان بازیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلمان اکرم راجا انہیں پارٹی سے فارغ کرسکتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون لے گیا، اگر اس کا پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter