کراچی میں نوزائیدہ بچے کو رہائشی عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا، لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کے ڈک سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر عمارت سے نیچے پھینکا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق بلاک 13-D2 میں قائم رہائشی عمارت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچے۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نے بتایا کہ لاش عمارت کے ٹاور ون کے ڈک سے ملی، جبکہ شبہ ہے کہ نوزائیدہ بچے کو ڈک کے ذریعے نیچے پھینکا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش 2 سے 3 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ روپے کی چوری، آپریشن منیجر ملوث نکلا

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ نوزائیدہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کردی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter