جعفر ایکسپریس آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا کا بیانیہ یکساں رہا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا نے یکساں بیانیہ اختیار کیے رکھا۔

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے سانحے سے بچاتے ہوئے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرایا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا کا بیانیہ یکساں رہا، جبکہ افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر اسی طرح کی گفتگو کی جاتی رہی، ہمیں چاہیے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بولان میں دہشتگردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

بعد ازاں، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، تاہم اس حملے میں 21 مسافر اور 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جہنم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter