فضا علی کا اداکاراؤں کے لباس سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے شوبز شخصیات کے لباس کے انتخاب پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاراؤں کو اپنے لباس میں معاشرتی اور ثقافتی حدود کا خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں روایات اور اقدار کو اہمیت دی جاتی ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فضا علی نے ٹک ٹاکر سوزین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو لباس کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر اداکارائیں بہت زیادہ بولڈ لباس پہنیں تو اس پر عوامی تنقید سامنے آتی ہے، کیونکہ پاکستانی معاشرہ ایسے انداز کو مکمل طور پر قبول نہیں کرتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز سے وابستہ شخصیات عوامی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں، اس لیے انہیں اپنی ثقافت اور سماجی اقدار کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات متنازع لباس یا انداز عوام میں غیر ضروری بحث کو جنم دیتا ہے۔

فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

گفتگو کے دوران میزبان نے سوزین خان کی ماضی کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی ذکر کیا اور سوال کیا کہ انہوں نے اپنی پرانی بولڈ ویڈیوز اب تک کیوں حذف نہیں کیں۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے فضا علی کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ دیگر افراد نے اسے ذاتی آزادی اور انفرادی انتخاب کا معاملہ قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter