لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جہنم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بے گناہ مسافروں، معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کو 15 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔