لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سی سی ڈی پنجاب نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کئی مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ڈیفنس کے علاقے میں کی گئی، جہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ساجد اور سجاد کے نام سے ہوئی، جو آپس میں سگے بھائی اور ضلع راجن پور کے رہائشی تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں بھائی پنجاب میں سرگرم ایک بڑے منشیات نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

سی سی ڈی پنجاب میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری، 491 ملین روپے فنڈز جاری

دوسرا مبینہ مقابلہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سی سی ڈی اور مشتبہ منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص مارا گیا، جس کی شناخت عمر خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ ہلاک افراد کے ممکنہ جرائم، نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter