جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم قیمتوں اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

latest urdu news

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے تیل کی قیمت تقریباً 271 روپے فی لیٹر بنتی ہے، مگر مختلف ٹیکسز اور لیوی شامل کرنے کے بعد عوام کو 400 روپے سے زائد قیمت پر پیٹرول خریدنا پڑ رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دیگر ممالک جیسے بھارت اور بنگلادیش میں قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، اس لیے سوال پیدا ہوتا ہے کہ جنگی اور معاشی اثرات صرف پاکستان کے عوام ہی کیوں برداشت کریں۔

جماعت اسلامی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

حافظ نعیم الرحمان نے بجلی اور گیس کے بلوں پر عائد فکس چارجز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں بجلی کے ٹیکسز کی مد میں کھربوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔

انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند پاور پلانٹس سے مذاکرات کیے گئے ہیں جبکہ باقی معاہدوں میں توسیع کے خدشات موجود ہیں، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال اور پہیہ جام کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter