ایچ ای سی کا بڑا اقدام، ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم مکمل ڈیجیٹل کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ اور گریجویٹس کے لیے اہم سہولت متعارف کراتے ہوئے ڈگری اٹیسٹیشن کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب ڈگریوں اور اسناد کی تصدیق کے لیے روایتی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

latest urdu news

ایچ ای سی کے مطابق ڈگری تصدیقی سروس اب چوبیس گھنٹے آن لائن دستیاب ہوگی، جس کے باعث درخواست گزار کسی بھی وقت اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے۔ اس اقدام سے ملک بھر کے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

نئے ای اٹیسیشن نظام کے تحت اصل تعلیمی اسناد ساتھ لے جانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام تصدیقی عمل کو ڈیجیٹل ویریفکیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے طریقہ کار پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز، آسان اور شفاف بن جائے گا۔

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی میں 6 ماہ سے غیر معمولی تاخیر

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اٹیسٹ شدہ ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے، تاکہ مختلف ادارے اور آجر باآسانی اسناد کی جانچ کر سکیں۔

اعلامیے کے مطابق نیا ای اٹیسیشن سسٹم 11 مئی 2026 سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو چکا ہے، جبکہ اس اقدام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی خدمات کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter