مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑا ریلیف، متعدد فیسیں معاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے پنجاب بھر کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں پر ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کے اخراجات سے ریلیف فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو سہولت دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں موٹر سائیکل مالکان کے لیے خصوصی رعایتیں بھی شامل ہیں۔

حکومتی اعلان کے مطابق اپریل اور مئی 2026 کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے لیے کئی اہم فیسیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس، اضافی رجسٹریشن مارک فیس اور اسمارٹ کارڈ فیس شامل ہیں۔ یہ رعایت 6 اپریل سے 5 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔

حکومت نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

دشمن کو بھرپور جواب ملا، قوم اپنی افواج پر فخر کرتی ہے: مریم نواز

اعلامیے کے مطابق شہری "مریم کو بتائیں” ایپ، ہیلپ لائن 1000 یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے سبسڈی اور دیگر سہولیات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف عوام کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ٹریفک نظام اور رجسٹریشن کے عمل کو بھی مزید بہتر اور آسان بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter