ایک گھنٹے کی ڈرائیونگ سے بچنے کیلئے 69 سالہ شخص ہیلی کاپٹر میں شاپنگ کرنے پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی ریاست وسکنسن میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں 69 سالہ شخص نے صرف خریداری کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دکان تک ایک گھنٹے کی ڈرائیونگ اسے زیادہ طویل محسوس ہوئی، اس لیے اس نے فضائی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

latest urdu news

واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام کے مطابق مذکورہ شخص اپنے آبائی علاقے روزنڈیل (Rosendale) سے تقریباً 50 میل دور واقع ایک آؤٹ ڈور ریٹیل اسٹور پر خریداری کے لیے ہیلی کاپٹر اڑا کر پہنچا۔ دکان کے باہر ہیلی کاپٹر کھڑا دیکھ کر بعض شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر اڑانے والے شخص کے پاس باقاعدہ پائلٹ لائسنس موجود ہے اور اس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ انداز میں اتارا۔ ابتدائی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ اس نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے تمام متعلقہ ضوابط کی پابندی کی تھی۔

30 دن تک بغیر دھلائی پہننے کے دعوے والی نئی ٹی شرٹ متعارف

حکام نے بتایا کہ چونکہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی، اس لیے 69 سالہ شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ شاپنگ کے لیے اختیار کیے گئے غیر معمولی انداز کی ایک دلچسپ مثال ہے، جہاں متعلقہ شخص نے سڑک کے ٹریفک اور طویل ڈرائیونگ سے بچنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter