پاکستان اور سعودی عرب میں سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ کو ویزے سے مستثنیٰ قرار دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔
نیویارک میں معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کئے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید آسان بنائے گا۔ معاہدہ دیرینہ، برادرانہ اسٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھانے میں بھی معاون ہوگا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع یورپی یونین کی نمائندہ کایاکالاس سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی: ارکان کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی تجویز واپس لینے کا فیصلہ
ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری، تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
