کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ 70 فیصد کنٹرول میں ہے۔

latest urdu news

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر 70 فیصد قابو پا لیا گیاہے، ایک حصے پر لگی ہوئی ہے ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کام کر رہی ہیں، عمارت کے اطراف کھڑکیوں کی جانب شعلے باہر آنا بندھ ہو گئے ہیں اور اس وقت 11فائرٹینڈر،2باؤزر 2اسنارکل کام کر رہے ہیں۔ آگ پرقابو پانے کے بعد کولنگ عمل شروع ہو گا۔

آپریشن انچارج ریسکیو1122یسریٰ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، آگ پر قابو 4سے5 گھنٹے کا وقت لگ سکتاہے، دھویں کے باعث 3 افرادکی حالت خراب ہوئی تھی، آگ لگنےکی وجوہات کا تعین بعدمیں ہو گا۔

کراچی میں نوزائیدہ بچے کو رہائشی عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا، لاش برآمد

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،آگ ساتھ والی فیکٹری تک بھی پھیل گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہناتھا کہ جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت کوئی عملہ موجود نہیں تھا، عمارت میں استعمال شدہ کپڑے کی بڑی تعداد موجود ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter