سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہونگی، مراسلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ میں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی فراہمی کے فریضے کیساتھ ساتھ اب اساتذہ کو سبزیاں بھی اگانا ہونگی، محکمہ تعلیم مظفرگڑھ نے اسکولوں کے سربراہوں کو سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا۔

latest urdu news

مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں سرکاری اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت یقینی بنائی جائے اور پلاٹ صاف ستھرے رکھے جائیں جبکہ سبزیوں کی کاشت، دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے اسکول کا ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق جن اسکولوں میں تسلی بخش پیداوار نہیں ہوئی وہاں دوبارہ کاشت کی جائے، مراسلے میں ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاشت کی گئی سبزیوں کو بروقت پانی دیا جائے اور کیاریوں کی خوبصورتی یقینی بنائی جائے، جبکہ سبزیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے حوالے سے تصویریں روزانہ رپورٹ بمعہ تصاویر متعلقہ واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی جائیں گی۔

سندھ کے سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، نجی تعلیمی ادارے اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار مقرر کریں گے

مراسلے میں ہیڈماسٹرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے ہیڈماسٹرز ہدایت نامہ پر مبنی مراسلے کو حرف آخر سمجھ کر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے "سانجھی سبزی” پراجیکٹ کے تحت مختلف سرکاری اداروں کے خالی پلاٹس پر پہلے ہی سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے پراجیکٹ سے حاصل کی گئی سبزیاں مقامی لوگوں میں مفت تقسیم کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter