ایکسل لوڈ قوانین پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وفاقی وزیر مواصلات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور ایکسل لوڈ پالیسی پر اہم اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے واضح کردیا کہ ایکسل لوڈ پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومتی اقدامات پر اعتماد اور مکمل تعاون کا اعلان کردیا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایکسل لوڈ پالیسی اور موٹروے پر ٹریفک نظم وضبط کا جائزہ لیا گیا۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے نمائندہ وفد نے اپنے مسائل بھی سامنے رکھے۔

وفاقی وزیر نے افسران کو ایکسل لوڈ پالیسی پر مزید مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے دوٹوک کہا کہ ایکسل لوڈ پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں موٹروے پولیس کو خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار دینے پر بھی غور کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مؤثر اور مربوط پالیسی کے لیے انڈسٹریز، ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

موٹروے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے: عبدالعلیم خان

ٹرانسپورٹرز نے سیمنٹ فیکٹریوں سے متعلق مسائل سمیت دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سیکرٹری مواصلات کو پنجاب اور سندھ حکومتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔

عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو محکمہ مواصلات سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس کے اختتام پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومتی اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter