بلوچستان حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جس کا اطلاق فوری طور پر 23 روز کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 23 روز کے لیے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر پابندی ہوگی، جس سے کسی فرد کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔ دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر عمل ہے اور یہ پابندی آئندہ 30 روز تک برقرار رہے گی۔
پنجاب میں ایئرپورٹس اور ائیربیسز کے اطراف دفعہ 144 نافذ
حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
