ایک ہی خاندان کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں واقعی ایسا ایک خاندان موجود ہے جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔

latest urdu news

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والےفریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔

فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی جو کہ ان کے نانا اور والدہ کی تاریخ پیدائش بھی ہے۔ ان کے نانا ویبر 14 ستمبر 1907 جبکہ والدہ ایڈی 14 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئی تھیں۔

فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے کی تاریخ پیدائش بھی 14 ستمبر ہے، البتہ ایما بیل کی پیدائش کا سال 1997 جبکہ آرتھر کا 2025 ہے۔

فریڈ ہارلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تحفہ ہے، یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے، ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ یہ بہت عجیب ہے مگر ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کسی قسم کا ریکارڈ ہے۔

125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل، امریکی شہری نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خاندان کے مطابق ایک اور پہلو اس تاریخ کو مزید خاص بنا دیتا ہے۔ ایما بیل نے بتایا کہ اس کا آغاز ویبر سے ہوا، تو پہلے لڑکا، پھر لڑکی، پھر لڑکا، لڑکی اور اب لڑکا، یہ سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter