حکومت پیٹرول کو آمدن کا ذریعہ بنا چکی ہے، عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا مستقل ذریعہ بنا لیا ہے اور عوام پر بھاری ٹیکسز و لیوی عائد کی جا رہی ہیں۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران ہر بار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا جواز پیش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پیٹرول پر بھاری لیوی اور مختلف ٹیکسز وصول کر کے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا عالمی قیمتوں سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے۔

حافظ نعیم: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں

واضح رہے کہ حکومت نے حالیہ اعلان میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ اسی طرح ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکسز اور لیوی کم کرے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter