سابق وزیراعظم Nawaz Sharif کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں این او سی فراہم کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے مطابق نواز شریف آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں اور تنظیمی معاملات کا جائزہ لیں گے۔
پنجاب کی سینئر وزیر Marriyum Aurangzeb نے بتایا کہ دورے کے دوران نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں انتخابی حکمت عملی، کارکنوں کی سرگرمیوں اور انتخابی مہم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان انتخابی مہم: بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو 5 جون تک سیاسی سرگرمیوں کی اجازت
دوسری جانب انتخابات کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے پانچ ہزار اہلکاروں کو بھی گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
