اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

طبی عملہ حاضر، ادویات بھی دستیاب

معائنے کے دوران طبی عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا، جبکہ ہسپتال میں ضروری ادویات بھی دستیاب تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے موقع پر صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش قرار دی گئی۔

گجرات: بیوہ کی پنشن جاری نہ کرنے پر عدالت کا سخت ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت

احمد شیر گوندل نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔

مریضوں نے مجموعی طور پر ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں