ہفتہ, 7 جون , 2025

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ ، 11 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی بار فتح کا جشن جان لیوا ثابت ہوا ، بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ2 روز قبل اس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی تاریخی جیت کے بعد بنگلور کے دو مختلف مقامات پر ہزاروں افراد جشن منانے کے لیے جمع ہوئے، ہجوم کے بے قابو ہونے پر بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

latest urdu news

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر بنگلور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کے متعدد ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد میں فرنچائز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ ریونیو سمیت ایک نجی انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے دو اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان گرفتاریوں کے احکامات کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے جاری کیے، جنہوں نے واقعے پر شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس کے کئی اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا ہے، حکومت کیجانب سے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter