پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت طلب کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان نے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت کی درخواست کر دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سہولت پانچ سالہ مدت کے لیے طلب کی گئی ہے۔

latest urdu news

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس درخواست کی منظوری مل جاتی ہے تو پاکستانی روپے پر دباؤ میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی بہتر ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اس معاملے پر امریکی حکام سے مالی تعاون کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے۔ تاہم امریکی وزارتِ خزانہ نے اس درخواست پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری متوقع

دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مالی سہولت منظور ہو جاتی ہے تو یہ پاکستان کی معیشت اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter