میڈرڈ: اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارشیا نے سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے صارفین سے ہمدردی اور احترام کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
انیس گارشیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی ایک معمولی پوسٹ اتنی نفرت اور توہین کا سبب بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی گھنٹوں سے تبصرے پڑھ رہی ہیں اور مضبوط دکھائی دینے کی کوشش کے باوجود وہ بھی ایک انسان ہیں جو جذبات رکھتا ہے، دکھ محسوس کرتا ہے اور غلطیاں بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید کو قبول کرتی ہیں، لیکن اختلافِ رائے اور کسی کی ذاتی تذلیل میں واضح فرق ہوتا ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی ایسے شخص کو نشانہ بنانا جسے آپ جانتے بھی نہیں، کسی صورت درست عمل نہیں۔
View this post on Instagram
انیس گارشیا نے اپنے پیغام میں صارفین سے درخواست کی کہ تبصرہ کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ اسکرین کے دوسری جانب بھی ایک ایسا انسان موجود ہے جس کے اپنے جذبات، خوف، خاندان اور دوست ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے محبت کی خواہش نہیں رکھتیں، صرف اتنی امید کرتی ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ انسانیت اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں۔
ایمباپے نے ایک اور تاریخ رقم کر دی، مسلسل دوسری مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
بیان کے اختتام پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن سوشل میڈیا ایسا پلیٹ فارم بنے گا جہاں نفرت اور توہین کے بجائے احترام اور مثبت رویے کو فروغ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسپین کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کامیابی کے بعد جشن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ لامین یامال نے تقریب کے دوران انیس گارشیا کو نظر انداز کیا، جس کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوئیں اور انیس گارشیا کو شدید تنقید اور نفرت انگیز پیغامات کا سامنا کرنا پڑا۔
