راولپنڈی میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوان جاں بحق، نشہ آور گولی استعمال کرنے کا شبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران نوجوان کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر نشہ آور گولی استعمال کرنے کے بعد نوجوان کی سانس رک گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کے نام پر فحاشی، 21 خواتین اور 19 مرد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔ اگر نشہ آور ادویات کے استعمال کی تصدیق ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter